اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکردیا۔
ریفرنس کے ذریعے عدالت سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے سے متعلق رائے لی جائے گی، وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس منظور کیا تھا، وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا۔
ریفرنس کے ذریعے عدالت سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے سے متعلق رائے لی جائے گی،
سپریم کورٹ سے رائے ماضی کے عدالتی فیصلے کے تناظر میں مانگی گئی ہے کیونکہ بین الاقوامی کمپنی نے معاہدے میں قانونی تحفظ کی شرط رکھی تھی۔
واضح رہے کہ 30 ستمبر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی تھی۔