بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔فائل فوٹو
بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔فائل فوٹو

بھارت نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا

دبئی: ایشیاکپ 2023 کے لیے بھارت نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔

جے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئی میں ہوئی۔

بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023ء کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔