ڈی لیڈز 20 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔فائل فوٹو
ڈی لیڈز 20 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔فائل فوٹو

ہلکا مت لینا،نیدرلینڈز نے نمیبیا کواپنی اہمیت بتا دی

آسٹریلیا: ٹی20 ورلڈکپ کے پانچویں کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکتوں سے شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

گیلونگ میں کھیلے جارہے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جودرست ثابت نہ ہوا اور پوری مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 121 رنز بناسکی۔

نمیبیا کی جانب سے جان فرائے لنک سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ دیگر بلےبازوں میں کپتان گیرہارڈ ایراسمس 16، اسٹیفن بارڈ 19 جبکہ ڈیوڈ ویزا 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی اوپننگ جوڑی نے 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، وکرم جیت سنگھ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکس او ڈاؤڈ نے 35 رنز اسکور کیے۔ ٹام کوپر اور کولن ایکرمین جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم بس ڈی لیڈز 20 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔

نمیبیا کی جانب سے جے اسمٹ نے 2 جبکہ جان فرائے لنک اور برنارڈ شولٹز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔