کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب رات گئے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لئے ضلع جنوبی پہنچ گئے۔
گزری کے بعد دو تلوار شاہراہ ایران سے کلفٹن اورڈیفنس جانےو الی خستہ حال سڑک پر ترقیاتی کام کا آغاز کردیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سڑک کی مرمت کا جائزہ لیا اور کے ایم سی کے عملے نے مرتضی وہاب کو بریفنگ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پرمرمتی کا کروا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ جلد سے جلد ترقیاتی اورمرمتی کام مکمل کئے جائیں۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی مشترکہ طورپر سڑکوں کی مرمت کے لئے کوشاں ہے۔