ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کا پاکستان کو جیت کے لئے 155رنز کا ہدف

برسبین: ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اَپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیدیا۔ برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

افغان ٹیم کے اوپنرز اپنی ٹیم کو بڑا اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر حضرت اللہ ززئی 9، رحمان اللہ گرباز 0 پر آؤٹ ہوئے، مڈل آرڈر میں ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان محمد نبی نے میچ کے اختتامی لمحات میں جاحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 17 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان غنی نے انکا ساتھ دیتے ہوئے 32 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روؤف نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔