پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

برسبین : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں   پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی  میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روؤف نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

155 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز میں 2.2 اوورز میں  19 رنز بنائےتھے  جس کے بعد بارش  کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا جس کے باعث امپائر کو میچ ختم کرنا پڑا۔