آئرش ٹیم کے جارج ڈوکرل نے 27 گیندوں پر39رنز بنائے۔فائل فوٹو
آئرش ٹیم کے جارج ڈوکرل نے 27 گیندوں پر39رنز بنائے۔فائل فوٹو

آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی

آسٹریلیا:ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں آئرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، آئرش ٹیم نے ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔

گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے، مائیکل جونز نے 55 گیندوں پر86 رنزبنائے، انکی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

دیگر بیٹرز میں میتھیو کراس 28، کپتان رچی بیرنگٹن 37 اور مائیکل لیسک 17 رنز بناکر نمایاں رہے، آئرش بالرز کی جانب سے کرٹس کیمفرنے 2 جبکہ جوش لٹل اور مارک ایڈائیرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم کرٹس کیمفر کی جارحانہ 32 گیندوں پر72 رنز کی اننگزنے آئرش ٹیم کیلئے ہدف آسان بنادیا، انہوں نے 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

آئرش ٹیم کے جارج ڈوکرل نے 27 گیندوں پر39، کپتان اینڈی بالبرنی 14، پال اسٹرلنگ 8 اورلورکن ٹکر 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسکاٹش بالرز کی جانب سے مارک واٹ، بریڈ وہیل اور مارک لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔