اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا، فائل فوٹو
اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا، فائل فوٹو

ایک شخص ریاست کو بلیک میل کر رہا ہے۔خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ملک میں اس وقت اقتدار کی جنگ جاری ہے، آئینی طریقے سے ہٹایا گیا شخص ریاست کو بلیک میل کر رہا ہے،حکمران اشرافیہ کے تمام فریقین نے غلطیاں کی ہیں،اقتدار کی جنگ قانون اور قاعدے کے مطابق لڑ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ کچھ ایشور پر ہمیں سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا،سوات کے عوام اپنے حقوق کیلئے بڑی تعداد میں باہر نکلے، صوبائی حکومت کو اپنی عوام کے مسائل حل کرنے چاہئیں، 3 کروڑ سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔

ایک شخص مسلسل ریاست کو بلیک میل کر رہاہے،ملک کی تمام اشرافیہ نے غلطیاں کی ہیں،ہم نے دیکھا کہ تمام اشرافیہ سے کوئی نہ کوئی گناہ سرزدہوا،دہائیوں کی غلطیوں کا کڑوا پھل ہم کھا رہے ہیں، پوراماحول زیرآلودہے،بحیثیت قوم ہم اس ماحول کو برداشت نہیں کر سکتے،اقتدارکی جنگ بعد میں بھی لڑی جا سکتی ہے،ان کاکہناتھا کہ آزادی کے ایک سے ڈیڑھ سال بعد مختلف آرا کو برداشت نہیں کیاگیا۔