لاہور:بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )رمیز راجا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹرپررمیز راجا کی ایک ورچوئل گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے پر انکار سے متعلق سوال کیا ,صحافی کے سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ ایشیا کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا، آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں آپ بھائی صاحب ، سب کچھ انڈیا نہیں کچھ ہم بھی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پرایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خط لکھا ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کیلیے پاکستان آنے سے انکار کر دیاتھا۔