لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ کی جانب سے فرحت شہزادی پر الزامات لگانے کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی ہے، سابق خاتون اول کی دوست نے وفاقی وزیرداخلہ کو 5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فرح گوگی نے ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے ذریعے بھجوایا ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ راناثنااللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پرمبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی۔
لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثناللہ 7دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیےعدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔