لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاہے کہ اعتزاز احسن ورکرزکے رول ماڈل ہیں،اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاکہ اعتزاز احسن اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرأت نہیں اختلاف کرے،ان کاکہناتھا کہ پارٹی میں آنے کیلیے ہراچھے بندے کیلیے راستے کھلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن بڑے قانون دان ہیں لیکن رانا فاروق سعید جیسے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا بیڑا غرق کردیا ہے۔