کالی آندھی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 153 رنز بنائے تھے،فائل فوٹو
کالی آندھی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 153 رنز بنائے تھے،فائل فوٹو

ویسٹ انڈیزنے زمبابوے کو31رنز سے روندھ دیا

آسٹریلیا:ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیزنے زمبابوے کو31 رنز سے روندھ دیا۔

گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیئت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، جانسن چارلس نے کالی آندھی کے لیے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر بلےبازوں میں کائل میئرز 13، ایون لیوس 15، کپتان نکولس پورن 9، رومن پوویل 28، شمارا پروکس 0، جیسن ہولڈر4 جبکہ عقیل حسین رنز بناکر نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 3، بلیسنگ مزاربانی 2 جبکہ شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے تیز کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث وہ ٹارگٹ تک پہنچنے میں ناکام رہے، زمبابوے کی جانب سے ویسلی مدھویرے 27، ریگیس چکابوا 13، ٹونی مونیونگا 2، کپتان شان ولیمز 1 جبکہ سکندر رضا 14، ریان برل 18 رنز بناسکے۔ لیوک جونگوے نے میچ کے اختتامی لمحات میں 29 رنز بناکر ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4، جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ عقیل حسین اوراوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان اورافغانستان، بھارت اورنیوزی لینڈ،بنگلہ دیش اورسائوتھ افریقہ کے وارم اپ میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہے۔

قبل ازیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیزکو 42 رنزکی اَپ سیٹ شکست دے کرڈھیرکیا تھا۔