پولیس اہلکار کی شناخت 45 سالہ نہال ولد ضیاء الحق کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو
پولیس اہلکار کی شناخت 45 سالہ نہال ولد ضیاء الحق کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو

کراچی۔ پولیس مقابلہ میں اہلکار و شہری جاں بحق

کراچی:پاک کالونی بڑا بورڈ یو بی ایل بینک کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک پولیس اہلکاروشہریجاں بحق ہوگئے۔

پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت بھی مارا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 45 سالہ نہال ولد ضیاء الحق کے نام سے ہوئی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری بھی جاں بحق ہوا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ملزمان سے مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکارکو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید پولیس اہلکار شاہین فورس میں تعینات تھا اورانسداد جرائم کے لیے علاقہ گشت پر مامور تھا، شہید پولیس کانسٹیبل نہال کو ملزمان کی فائرنگ سے سینے پرگولی لگی۔دوسری شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹربی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔