روسی حملوں میں استعمال ہونیوالے233ایرانی ڈرونزمار گرائے۔یوکرین کادعویٰ

یوکرینی حکومت ایرانی سفیر کو ملک بدر کرچکی، تہران اور ماسکو نے کیف کا الزام مسترد کردیا

               
October 20, 2022 · بام دنیا

کیف(امت نیوز) یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 13 ستمبر سے اب تک ملک بھر میں روس کے ایرانی ساختہ شاہد -136 قسم کے 223 ڈرونز مار گرائے ہیں۔
یوکرین نے گزشتہ ماہ تہران انتظامیہ پر روس کو اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں کیف میں متعین ایرانی سفیر منوچہر مرادی کو ملک بدر کرنے اور سفارتی عملے میں خاطر خواہ کمی لانے کا حکم دیا تھا۔
یوکرینی وزیرخارجہ دیمیترو کولیبا نے بھی صدر زیلنسکی کو ایران سے سفارتی تعلقات توڑنے کی تجویز دی تھی۔
دوسری جانب ایران نے روس کو ڈرونز دینے کا الزام مسترد کردیا ہے۔
روس نے بھی یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرونز کو تباہ کرنے سے متعلق دعوؤں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔