عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو
عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو

امداد تقسیم کی نگرانی میں ججز کا کردارختم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سندھ میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی نگرانی میں ججز کا کردارختم کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی نے سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم پر ججز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دینے کے معاملے کی سماعت کی۔

عدالت نے کہاکہ سندھ میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا۔عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق شہریوں پر مشتمل کمیٹیاں حکومتی اداروں کے ساتھ کام کریں گی، امدادتقسیم سے متعلق رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائیں گی ۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہاکہ کیس ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے، سارے ایشوز وہیں اٹھائے جائیں،ہائیکورٹ کا بہت احترام ہے، راستے میں نہیں آئیں گے ۔