اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔فائل فوٹو
اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔فائل فوٹو

عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف الیکشن کمشنرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا کلائنٹ کہتا ہے ، ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں، کہاں ہیں استعفے؟ڈیڑھ سو استعفے لے آئے ہیں؟ابھی قبول کرتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پرکیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ،عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،عمران خان کے وکیل نے ڈی ایم او کی رپورٹ پڑھ کر سنائی ۔

بیرسٹرگوہرنے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی ، وزرا کو جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی گئی ،عمران خان کو ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی ،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان پرالزام ہے انہوں نے سرکاری وسائل استعمال کیے ،عمران خان نے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔

چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ رکن قومی اسمبلی پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے؟آپ کا کلائنٹ کہتا ہے ، ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں، کہاں ہیں استعفے؟ڈیڑھ سو استعفے لے آئے ہیں؟ابھی قبول کرتے ہیں ۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ باقی استعفے سیکریٹری اسمبلی کے پاس ہیں، الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے گئے،اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ امیدوارکو جلسہ کا حق ہے، اس کو ایڈوائزری جاری نہیں کی،الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔