عدالت نے ثمینہ شاہ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔فائل فوٹو
عدالت نے ثمینہ شاہ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔فائل فوٹو

ملزم شاہنواز کی والدہ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سارہ قتل کیس میں مرکزی ملزم کی گرفتار والدہ کو عدالت میں پیش کیاگیا، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے مقدمے کا چالان جمع کرا دیا ہے؟عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ 14 روز گزر چکے ہیں، ابھی تک چالان جمع نہیں کرایا۔

تفتیشی افسر نے کہاکہ چالان بن چکا ہے آج جمع کرایا جائے گا ،وکیل ملزمہ نے کہاکہ ثمینہ شاہ پہلے دن سے پولیس کیساتھ تعاون کر رہی ہیں ،عدالت نے ثمینہ شاہ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔