فیٹف اجلاس میں پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

پیرس(اُمت نیوز)پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) اجلاس سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مستردکر دیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت کی پاکستان کےخلاف فیٹف معاملے پر بےبنیاد مہم کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پہلی بار مہم نہیں چلا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہے، یہ پہلا موقع نہیں کہ جب بھارتی میڈیا سرکاری لیکس کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارتی میڈیا گمراہ کن، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈےکو فروغ دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے، اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانےکا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پاکستان پر امید ہےکہ اس بار پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکا ل دیا جائےگا، اجلاس میں پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرکی قیادت میں شامل ہے۔
پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلےگا یا نہیں اس کا فیصلہ کل ہوگا، باضابطہ اعلان پاکستان کے وقت کے مطابق کل رات 8 بجےکیے جانےکا امکان ہے۔