پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے کیپٹن (ر) صفدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف گفتگواورسرکاری کام میں مداخلت کے مقدمات میں لیگی رہنما کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔