لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سند یافتہ چور نااہل ہوگیا۔
مریم نواز نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور چوری کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔
پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔ pic.twitter.com/5gNffXw0ID
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 21, 2022
مریم نواز کا بیان میں مزید کہنا تھاکہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پرختم نہیں ہونی چاہیے۔ اس کو گرفتار کرکے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اورلوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔