اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ٹیم کو پٹیشن تیارکرنے کی بھی ہدایت دیدی۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پربریفنگ دی۔
رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے عمران خان کو نااہل کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
الیکشن کمشنراور ان کی ٹیم اہل نہیں ،عوام اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، آج انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عوام کے منہ پرطمانچہ ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے لوگ باہر نکلیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos