اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خان ریفرنس میں نااہل قرار دیئے جانے کے بعد اب عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو بہترین فیصلہ دینے بعد اب عمران خان کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج ہوگا۔
اسلام آؓاد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو بہترین فیصلہ دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تمام تنظیمیں ، پارلیمنٹیرنز الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کے لئ باہرن نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک دشمن ایجنڈے پر کارفرما ہے، آئی جی، چیف سیکریتری پنجاب عمران خان کے بجائے ریاست سے وفاداری کریں، ابھی تو ایک کیس کا حسانب ہوا ہے اورمزید اربوں روپے کا حساب دینا باقی ہے، لہذا عمران خان کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے قانونی راستہ اپنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ تحائف بیچ کر ملک کی جگ ہنسائی کرائی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وہ سرٹیفائنڈ چور ثابت ہوچکے ہیں، ای سی پی نے عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے، لہذا ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے جس میں پی ٹی آئی کی جعلی مقبولیت کا بھانڈا پھوٹ جائے گا جب کہ قومی اہمیت کے تمام فیصلے آئیں اورقانون کے مطابق ہوں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ برس تک سرکاری عہدے کے لئے نااہل قرار دیا ہے۔