بھارت: بی جی پی رہنما لشکمی دیوی سے متعلق بیان پر ہنگامے پھوٹ پڑے

بہار: بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک ایم ایل اے نے دیوی لکشمی سے متعلق ہندو عقائد پر سوال اٹھا کر تنازعہ کھڑا کر دیا، جس سے ان کے آبائی حلقے میں احتجاج شروع ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے مودی کی جماعت کے رکن اسمبلی لالن نے دیوی لکشمی کی پوجا پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دولت صرف اسی طرح حاصل ہوسکتی تو کوئی مسلمان صاحب ثروت نہ ہوتا کیوں کہ وہ تو لکشمی دیوی کو پوجتے ہی نہیں۔

بی جے پی کے رہنما کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں دیوالی منائی جا رہی ہے۔ لالن پاسوان نے دیوالی پر بھی سوال اُٹھائے اور آتما پر آتما کے تصور پر بھی کاری ضرب لگائی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں لالن پاسوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمان سرسوتی دیوی کی پوجا بھی نہیں کرتے لیکن کیا ان میں اہل علم موجود نہیں؟ کئی مسلمان آئی اے ایس افسر ہیں۔ بجرنگ بلی طاقت کے دیوتا ہے لیکن ان کو نہ پوجنے والے کیا طاقت ور نہیں ہوتے؟