سندھ میں 24 سے 30اکتوبر تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی

کراچی: سندھ میں 24 سے 30اکتوبر تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، صوبہ بھر میں 65 لاکھ بچوں کو پولیو سے مہم بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے، وزیرصحت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولی مہم یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچو ہو اورچیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت پولیم مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبہ بھر میں پیر24اکتوبر 30اکتوبر تک انسداد پولیو مہم  پولیو چلانے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران 65  لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قبرے پلائیں جائیں گے۔