ٹی20 ورلڈکپ؛ شان مسعود بھارت کیخلاف میچ میں شامل ہونگے یا نہیں؟

میلبرن(اُمت نیوز) بھارت کے خلاف اتوار کو اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اُن کی تمام رپورٹس کلیئر آئیں ہیں۔
ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر شان مسعود کے سر پر گیند لگی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوئے تاہم ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں، گیند لگنے کی وجہ سے اوپنر کو معمولی سوجن ہے۔
اوپنر شان مسعود کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن رپورٹس نارمل آئی ہیں تاہم کن کشن کے پیش نظر ان کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں شان مسعود شرکت کرسکیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ میچ والے روز کیے جانے کا امکان ہے، اگر شان مسعود بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوتے تو فخر زمان کو قومی ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے۔

پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز نے شاٹ مارا جس پر گیند شان مسعود کو لگ گئی تھی۔
قبل ازیں دو روز قبل افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے خطرناک یارکر نے افغان بلےباز رحمان اللہ گرباز زخمی ہوگئے تھے تاہم انکے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے۔
ٹیم ترجمان کےمطابق شان مسعود اسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ ان کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق شان مسعود اب ہشاش بشاش ہیں اور وہ اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، ٹیم مینجنٹ نے شان کی رپورٹس پر سکھ کا سانس لیاہے۔