پرتھ (اُمت نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے
افغانستان نے پہلےکھیلتے ہوئے انگلینڈکو 113 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیاہے۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
افغانستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 112 رنز بنائے، پوری افغان ٹیم 19.4 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 32 اورعثمان غنی 30 رنزبناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی افغان بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔
نجیب اللہ نے 13 اور رحمان اللہ نے 10 رنزبنائے، عظمت اللہ 8 ، حضرت اللہ 7 اور محمد نبی 3 رنزبناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کررن نے 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے 113 رنزکا ہدف 18.1 اوورز میں حاصل کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے19،جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے18،18 رنز بنائے، ہیری بروک 7 اور بین اسٹوکس 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لیام لیونگسٹن نے 21 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور معین علی 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے فضل فاروقی، مجیب الرحمٰن، راشد خان، فرید احمد اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شاندار شکست دی۔