جعلی وارنٹس،شہزاد اکبر اور صوفیہ مرزا کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہزاد اکبر، اداکارہ صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق کی مدعیت میں شہزاد اکبر، صوفیہ مرزا اور دیگر پر فراڈ، ریکارڈ ٹمپرنگ دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر اور ثناء اللّٰہ عباسی نے جعلی وارنٹس تیار کروائے، صوفیہ مرزا، شہزاد اکبر اور ثناء اللّٰہ عباسی نے جھوٹے مقدمے درج کروائے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بوگس عدالتی دستاویزات تیار کیں، ملزمان نے غیر قانونی طور پر عدالتی ریکارڈ تیار کیا اور اسے استعمال کیا ہے