عمران خان نے مرنے سے پہلے راجہ بشارت کو کیا وصیت کی؟

لاہور(اُمت نیوز)پنجاب کے وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے عمران خان کی وصیت سے متعلق بتا دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ عمران خان نے وصیت کی ہے کہ مرنے کے بعد ان کے اثاثے نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کو دیے جائیں۔
راجہ بشارت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایسے لیڈر کو نا اہل کیا جو دو بار اکثریت ثابت کر چکا ہے۔

وزیر پارلیمانی امور پنجاب نے کہا کہ عمران خان ووٹ کے ذریعے ہی اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت ہمیشہ دو نمبری کے ذریعے حکومت میں آئی ہے