عمران خان کی نااہلی ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

خیبر پختونخوا(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی نے قرارداد منظورکر لی۔
کے پی اسمبلی میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔
اس موقع پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی کی۔
کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیئرمین کی نااہلی کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف ن لیگ کی ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے گھڑی لہرا کر احتجاج کیا۔