پاک بھارت پریکٹس سیشن کودیکھنے ہزاروںشائقین میلبرن پہنچ گئے

میلبرن(اُمت نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ چاہے دنیا کے جس کونے میں ہوں کرکٹ سے محبت کرنے والے انہیں سپورٹ کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں، آج ملیبرن میں بھی پاک بھارت پریکٹس سیشن کو دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا دارومدار موسم کی صورتحال پر ہے، اتوار کے روز بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم میلبرن میں آج موسم میں تبدیلی آئی ہے اور دھوپ نکل پڑی ہے جس سے بارش کے امکان میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے سپورٹرز پرامید ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ضرور ہو گا اور شائقین کرکٹ کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنےکو ملےگا۔