سکھر:نجی ہسپتال میں مریض کی ٹوٹی ٹانگ کے بجائے درست ٹانگ کا آپریشن کردیا گیا، پولیس نے مریض کے بھانجے کی مدعیت میں ڈاکٹراوردیگر3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے میرے ماموں کو دونوں ٹانگوں سے مفلوج بنا دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نےمریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا غلط آپریشن کرکے لوہے کی راڈ ڈال دی تھی۔
دوسری جانب غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے ورثاء سے معذرت کرتے ہوئے اسے نارمل غلطی قرار دیدیا، ڈاکٹر شکیل عباسی کا کہنا تھا کہ غلطی میں ایسا ہو جاتا ہے، دوسری ٹانگ کی بھی سرجری کردی،غلطیاں ہو جاتی ہیں، ایک ماہ میں مریض کو چلاکر میڈیا کو ویڈیو بھیجوں گا،ان کا کہنا ہے مانتا ہوں کہ غلطی ہوئی ہے لیکن 20 سال سے سرجری کر رہا ہوں،کبھی ایسا نہیں ہوا۔