میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے ہائی وولٹیج میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا۔ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گراؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں، دونوں ٹیموں کی جانب سے پری میچ پریکٹس جاری ہے ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا آسٹریلیا کے تاریخی میدان میلبرن میں ہونے جار ہا ہے، جس کے لیے دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ گئی ہیں، ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ کو دیکھنے کیلئے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ اس میچ سے آئی سی سی کو 200 کروڑ روپے کا ریوینیو جمع ہونے کے امکانات ہیں۔
بھارت نے میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بےنتیجہ رہا تھا۔
دوسری جانب پاکستان نے میلبرن میں واحد ٹی20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی تھی جبکہ 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔