میلبرن:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، بھارت کے خلاف اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاک بھارت میچ کے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ ورلڈکپ کیلیے اچھی تیاری ہے ،میچ میں 3 فاسٹ باﺅلراور2 سپنرزکیساتھ میدان میں اتریں گے، ان کا کہناتھا کہ کوشش کریں گے بھارت کو 160 سے 170 رنز کا ٹارگٹ دیں۔
ابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں نائب کپتان شاداب خان ہیں، ٹیم میں محمد رضوان بطور وکٹ کیپر بیٹسمین فرائض سر انجام دیں گے ، پاکستانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود ، حیدرعلی ،افتخار احمد ، محمد نوازاورآصف علی شامل ہیں، جبکہ فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ان کا ساتھ نسیم شاہ اور حارث رؤف دیں گے ۔