کسی وزیرکی جانب سے عوام کی سرعام تذلیل کا یہ پہلا واقع نہیں۔فائل فوٹو
کسی وزیرکی جانب سے عوام کی سرعام تذلیل کا یہ پہلا واقع نہیں۔فائل فوٹو

بھارتی وزیرنے تقریب کے دوران خاتون کو تھپڑماردیا

نئی دہلی:بھارت کی ریاست کرناٹکا میں وزیرنے تقریب کے دوران خاتون کو تھپڑماردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے انفرا اسٹرکچراینڈ ڈویلپمنٹ وی سمنا نے ایک تقریب کے دوران زمین کا ٹائٹل نہ ملنے پرغصہ کرنے والی خاتون کوتھپڑدے مارا جسے کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کرلیا۔

ویڈیو میں متاثرہ خاتون کو بھارتی وزیر کے پاؤں چھوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وی سومنا کو جب احساس ہوا کہ تمام مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو رہے ہیں توانہیں خاتون سے معافی مانگتے بھی دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کسی وزیرکی جانب سے عوام کی سرعام تذلیل کا یہ پہلا واقع نہیں۔