پاکستان سے جیت کے بعد مین آف دی میچ قرار پانیوالے ویرات کوہلی جذباتی ہوگئے اورسپورٹ کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں، حارث کو 2 بائونڈریز مارنے کے بعد لگا کہ میں کرسکتا ہوں، آج میں نے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کاکہناتھاکہ ہاردیک پانڈیا نے سپورٹ کیا، ان کی اننگز شاندار تھی ۔یادرہے کہ بھارت نے پاکستان کو4 وکٹوں سے شکست دی ہے ۔