روسی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
روسی اور امریکی وزراء دفاع کے درمیان یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، روسی وزیر دفاع کا تین روز میں یہ دوسرا رابطہ ہے۔
October 24, 2022 · بام دنیا
ماسکو(اُمت نیوز)روسی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے امریکی ہم منصب جنرل (ر) لائیڈ آسٹن سے بات چیت کی۔
ماسکو سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی اور امریکی وزراء دفاع کے درمیان یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ روسی وزیر دفاع کا امریکی وزیر دفاع سے تین روز میں یہ دوسرا رابطہ ہے۔
آج روسی وزیر دفاع نے برطانوی، فرانسیسی اور ترک ہم منصبوں سے بھی بات کی۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ترک، برطانوی اور فرانسیسی وزراء دفاع سے بات چیت میں یوکرین کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔