عمران خان بچوں ٹیلی فون رابطہ

توشہ خان کیس ثبوت ہے کہ میرے خلاف کچھ نہیں ملا، عمران خان

اسلام آباد( اُمت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خود کو صادق امین قرار دے دیاہے۔
ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر توشہ خانہ کیس ہی رہ گيا ہے بنانے کے لیے تو اس کا مطلب ہےکہ عمران خان صادق اور امین ہے، توشہ خانہ کیس اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ملا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی مدد کے باوجود یہ لوگ الیکشن میں ہارگئے ، یہ لوگ جیت نہیں سکتے تو نا اہل کروا دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دورانِ حکومت صرف قانون کی حکمرانی کے معاملے پر ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، ادارے اور نیب ان کے ہاتھ میں نہیں تھے، شہباز شریف اور حمزہ کے اوپن اینڈ شٹ کیسز تھے لیکن ایف آئی اے کو کام نہیں کرنے دیا جاتا تھا، انہیں لال بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا،بعد میں پتا چلا کہ یہ خود ہی انہیں تحفظ دے رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، لانگ مارچ نومبر سے پہلے ہوگا۔