برطانیہ، رشی سونک کا وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان

برطانیہ (اُمت نیوز)برطانیہ میں سابق وزیر خزانہ رشی سونک نے وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں باضابطہ شامل ہونے کا اعلان کر دیا، وزیراعظم بننے کیلئے آج دن دو بجے تک متعلقہ کمیٹی سے رجوع کر یں گے۔
برطانیہ کا نیا وزیر اعظم بننے کیلئے سابق وزیر خزانہ رشی سونک کو 150 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوگئی ہےجبکہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے 100 اراکین کی حمایت لازمی ہوتی ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی لیڈرشپ کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
رشی سونک کا کہنا ہے کہ برطانیہ عظیم ملک ہے لیکن اسے گہرے معاشی بحران کا سامنا ہے، معیشت کو درست اور پارٹی کو متحد کرکے ملک کیلئے ڈیلیور کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کیلئے پیر کو دن دو بجے تک متعلقہ کمیٹی سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔