جی ایم بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں نئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی کھلاڑی غلام مصطفیٰ بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا ہے۔
ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں 25 میٹر ریپیڈ فائر پسٹل میں جی ایم بشیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جی ایم بشیر ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جی ایم بشیر نے پہلے راؤنڈ میں 584 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ رینکنگ راؤنڈ میں انہوں نے دوسری اور میڈل راؤنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق تیسری پوزیشن کی وجہ سے انہوں نے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔