مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو حملے کا الزام لگاکر فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔
غاصب فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی نوجوان نے ایک اسرائیلی کو چاقو مارا، جس کے بعد وہ فرار ہورہا تھا کہ ایک افسر نے اسے گولی مار دی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
گزشتہ جمعہ کو بھی اسرائیلی فورسزنے جینن شہرمیں 1 فلسطینی کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا تھا۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 115 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔