نئی دہلی(امت نیوز) بھارت نے لندن کی کمپنی ون ویب کے لیے 36 انٹرنیٹ مواصلاتی سیارے کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیِج دیئے۔
بھارت نے روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے روس سے تجارتی تعلقات توڑنے والی کمپنی ون ویب کے لیے پہلی بار یہ کام سرانجام دیا ہے۔
یہ مواصلاتی سیارے جنوبی بھارت سے ایک راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجے گئے۔
بھارتی خلائی ایجنسی کے صدر ایس سوماناتھ کا کہنا ہے کہ بھِیجے گئے سیاروں میں سے 16 کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر 20 سیارے بھی محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے۔
ون ویب مواصلاتی سیارے اب تک روسی راکٹوں کے ذریعے خلاء میں روانہ کیے جاتے تھے مگر روس،یوکرین جنگ کے باعث کمپنی نے روس سے اپنے تعلقات توڑ دیئے۔
ون ویب کے خلاء میں 462 مواصلاتی سیارے موجود ہیں، اگلے سال اس کمپنی کا ہدف 648 مواصلاتی سیاروں کو مدار میں چھوڑنا ہے۔