کندھ کوٹ میں ملزمان کا پولیس پرڈنڈوں سے حملہ،ایس ایچ او زخمی

کندھ کوٹ: کندھ کوٹ میں ملزمان نے حملی کرکے ایس ایچ او کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطاق تھانہ ڈیرا سرکی کی پولیس ایس ایچ او میر حسن عیسانی کی ٹیم نے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی، جس پر ملزمان نے ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کردیا۔

حملے میں ایس ایچ او میر حسن عیسانی زخمی ہوگئے، جبکہ ایس ایچ او کو سرپر ڈنڈا لگا جس سے خون بہنے لگا۔ پولیس نے ایس ایچ کو اسپتال منتقل کردیا لیکن  ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر بھاری پولیس نفری جائے وقوع پہنچ گئی اور ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کی ہدایت پر سرچ آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔