صومالیہ میں کار بم دھماکہ9 افراد ہلاک، 50زخمی

موغا دیشو: افریکی ملک صومالیہ کے ایک ہوٹل میں کاربم دھماکے کے بعد فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری کار بندرگارہی شہر کارکسمایو میں ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرادی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران صومالیہ کے سیکورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔