لاہور: کرکٹرعمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویرشئیر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔عمر اکمل نے تصویر کےساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
Pray for me 🙏 pic.twitter.com/9lRkiW2qmP
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) October 23, 2022
سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔