اسلام آباد:سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے عمران خان کی درخواست پراعتراض عائدکردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے عمران خان کی درخواست پراعتراض عائدکردیا۔
اعتراض میں کہاگیاہے کہ نشاندہی نہیں کی گئی کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے ،درخواست گزارنے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،اعتراض میں کہاگیاہے کہ رجسٹرارآفس آرٹیکل 184/3 کے تحت درج درخواست سے مطمئن نہیں ،عمران خان کی درخواست پرکل 6 اعتراضات عائد کیے گئے ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست دائر کی تھی ۔