ہوبارٹ:سپر12 مرحلے میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈ کو 9 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ کی پوری ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 135 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی جس میں سب سے اہم کردارکولن ایکرمین کا رہا ، انہوں نے 48 گیندوں پر 62 رنز بنائے لیکن ان کی شاندار بیٹنگ بھی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکی،ان کے علاوہ سکاٹ ایڈورڈ نے 16 رنز بنائے ۔ 2 کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو پایا ۔
بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے4کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا ، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، حسن محمود نے2 ، شکیب الحسن اور سومیا سرکار نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا ۔
نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اوربنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے ، جس میں سب سے اہم کردار عاطف حسین کا رہا جنہوں نے 38 رنز کی اننگ کھیلی، ان کے علاوہ نجم الحسن 25 ، سومیا سرکار 14، مصدق حسین 20اور نورالحسن 13رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔