عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر ازخودنوٹس لے ۔فائل فوٹو
عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر ازخودنوٹس لے ۔فائل فوٹو

اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹس کیس میں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ایف آئی اے نے ریمانڈ کے دوران جسمانی، جنسی تشد کا نشانہ بنایا،جسمانی ، جنسی تشدد انسانی حقوق اورآئین کے خلاف ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پرازخودنوٹس لے ۔