اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں عمران خان کی 31 اکتوبرتک عبوری ضمانت منظورکرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکیل کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ میں نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،31تاریخ تک میرا لانگ مارچ شروع ہو گیا تو پھرکیسے پیش ہوں گا۔
جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ ابھی عبوری طور پر31 اکتوبر کی تاریخ رکھ رہے ہیں۔عدالت نے عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی ،عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔