امریکہ،سینٹ لوئیس ہائی اسکول میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

واشنگٹن(اُمت نیوز) امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئیس کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ایک نوجوان نےکی، ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک لڑکی شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے 20سالہ مسلح نوجوان ہلاک ہوگیا، جس کی فی الحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔