سندھ ،سیلاب زدہ علاقوں میں آلودہ پانی سے وبائی امراض کا پھیلاؤ

سندھ (اُمت نیوز)سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں موسم کی تبدیلی اور آلودہ پانی سے وبائی امراض کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے۔
دادومیں مختلف بیماریوں سے 5 افراد اور خیرپور میں گیسٹرو اور ملیر یا کے باعث 3 بچے انتقال کرگئے، جس کے بعد بیماریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 75 ہوگئی۔
صوبے میں ڈائریا اور پیٹ کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 42 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق دواؤں اور ویکسین کی قلت سے آنے والے دنوں میں سیلاب متاثرین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔